پاکستانی عوام کا عید منانے کا منفرد انداز- وہ سب کچھ جس کے بغیرعید کا تیصورممکن نہیں

دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر مختلف انداز سے مناتے ہیں- لیکن جیسی عید پاکستانی عوام مناتی ہے اس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی- پاکستانی عوام کا عید منانے کا انداز انتہائی نرالہ ہوتا ہے- آئیے پاکستانی عوام کی عید کی چند جھلکیاں دیکھیں-

رمضان کے آخری دنوں میں دو دلچسپ سوال پوری پاکستانی قوم ایک دوسرے سے ضرور پوچھتی دکھائی دیتی ہے٬ ایک چاند نظر آئے گا یا نہیں اور دوسرا روزے 29 ہوں گے یا پورے 30؟

اکثر پاکستانی خواتین کی عید تو درزی اس وقت دلچسپ بنا دیتے ہیں جب عید کا ڈریس خواتین کو وقت پر تیار ہو کر نہیں ملتا- جس کے بعد درزی سے ہزارہا شکوے پیدا ہوجاتے ہیں-

عید کی نماز ادا کرنے کی خوشی تو ناقابلِ بیان ہوتی ہے٬ یہ وہ موقع ہوتا ہے جب مسجد میں ہر کوئی نیا لباس پہنے دکھائی دیتا ہے اور نماز کے اختتام پر سب ایک دوسرے کو گلے ضرور لگاتے ہیں- پاکستانی عوام اس نماز کی فکر رات سے ہی شروع کردیتی ہے تاکہ کہیں صبح دیر نہ ہوجائے اور نماز رہ جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں