موبائل ڈیوایسس شناخت رجسٹریشن اور بندشی ریگولیشن سسٹم کا نفاذ- کھیپئیے پریشان! نئے راستوں کی تلاش ؟

موبائل ڈیوایسس شناخت رجسٹریشن اور بندشی ریگولیشن سسٹم کا نفاذ لاگو ہو گیا ہے – PTA کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ چوری شدہ اور غیر قانونی اسمبلنگ والے موبائل فون فوری بلاک کر سکے – پی ٹی اے کے چییرمین مسٹر ایم نوید نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیلی کام کے
کسٹمرز کے حقوق کی حفاطت کی ہے- پاکستان میں ٹیلی کام کے کسٹمرز میں اضافہ ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کی
آبادی کا %65 ٹیلی کام کی سہولیات سے مستفید ہو رہا ہے- موبایل فون صارفین کی تعداد 50 ملین تک پہنچ گئی ہے- انہوں نے کہا کہ یہ
سسٹم جعلی، غیرمعیاری، اور نان کسٹم پیڈ موبایلز کی نشان دہی کرئے گا- نان کسٹم پیڈ موبایلزکی رجسٹریشن نہیں ہو سکے گی اور وہ
بلاک کر دئے جائیں گے-

اس سسٹم سے قانونی امپورٹرز کو تحفط فراہم ہوگا- غیر قانونی امپورٹرز کی حوصلہ شکنی ہو گی- امن و امان کی صورتہال بہترہوگی-
صارفین 8484 پر ایس ایم ایس کر کے اپنی ڈیوائس کی قانونی پوزیشن کے بارئے معلومات حاصل کرسکیں گے-
ڈی آئی بی آر انیڈائیڈ ایپ سے بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں