فیس بک کی صارفین کے لئیےایک اور سہولت- وٹس ایپ تک رسائی کیسےہوگی؟ سارے مسئلے ختم ! پڑہیئے

کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) فیس بک صارفین کو ایک نئی سہولت دینے پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے فیس بک کے مواد کو واٹس ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے شیئر کیا جا سکے گا۔ ین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ ایک نیا فیچر ’’ واٹس ایپ پر بھیجیں ‘‘ متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے فیس بک صارفین اپنے پسندیدہ مواد کو واٹس ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی سے متعلق ایک اہم ویب سائیٹ نے دعوی کیا ہے کہ فیس بک کسی مواد کے شیئر کے آپشن میں ایک نئے فیچر Send to whats App کا اضافہ کررہی ہے۔ جسے منتخب کرتے ہی فیس بک کا ڈیٹا واٹس ایپ میں انفرادی یا گروپس اکاؤنٹس میں شیئر ہو جائے گا۔ اس فیچر کی مدد سے ویڈیوز، تصاویر اور تحریریں شیئر کی جا سکیں گی۔
اس فیچر کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضیع تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں