انفینکس نے اپنے نئے ماڈل ھاٹ 6 پرؤکے امتیازی بیچنے کے حقوق درازڈاٹ پی کے کو دئے دئیے !

انفینکس نے اپنے نئے ماڈل ھاٹ 6 پرؤکے بیچنے کے امتیازی حقوق درازڈاٹ پی کے کو دئے دئیے ہیں- یہ موبایئل آن لایئن بکنگ پر دراز ویب سایئٹ سے خریدا جا سکے گا- آف لایئن کسٹمرز کو اس سلسلے میں کافی دشواری کا سامنا ہے.
اس موبایئل میں تیرہ میگا پگزل کا ایک لینزاور دو میگا پگزل کا دوسرا لینز استمال ہوا ہے- سیلفی کیمرہ پانچ میگا پگزل ہے- یہ موبایئل لارج ڈسپلے میں 18:9 کی سکرین کی باڈی سے تناسب میں بنایا گیا ہے- اس میں سنیپ ڈریگن پرؤسیسر اور 4000 ملی ایمپیئرکی بیٹری استمال
کی گئی ہے- اس کی ڈسپلئے میں دیا گیا خود کار روشنی کنٹرول کرنے کا نطام آنکھوں کو دکھن سے محفوظ رکھتا ہے-
اس میں جدید فیس آئی ڈی اور فنگر سنسر کی سہولت معتارف کروائی گئی ہے-
انفینکس پاکستان کے جنرل مینجرولی چوئی نے تعارفی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ ماڈل ہاٹ سیریز میں خوب صورت اظافہ ہے اور یہ مناسب قیمت میں افورڈیبل ڈیوائیس ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں