موبائیل فون میں کیمروں کی دوڑ- لایئٹ کمپنی کا بڑا اعلاان؟

موبائیل فون میں کیمروں کی دوڑ- لایئٹ کمپنی کا بڑا اعلاان؟
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی کیمرہ ساز اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کمپنی ’’لائٹ‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک ایسا اسمارٹ فون پیش کرے گی جس میں 9 عقبی کیمرے (ریئر کیمراز) ہوں گے جن میں سے بیک وقت 5 سے 9 کیمروں کو تصویر کھینچنے یا ویڈیو بنانے میں استعمال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کیمرے 64 میگا پکسل تک بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے جب کہ کم روشنی میں بھی بہترین نتائج دینے کے قابل ہوں گے۔
کیمروں سے سجی یہ ڈیوائس آئی فون ایکس کے مقابلے میں زیادہ موٹی نہیں ہوگی جبکہ یہ اندرونی پروسیسنگ اور خصوصی الگورتھم استعمال کرتے ہوئے مختلف تصاویر کو یکجا کرکے ایک واضح اور انتہائی صاف ستھری تصویر کی شکل میں یکجا کرے گی۔ اس اسمارٹ فون میں اس کے علاوہ بھی بہت سے جدید فیچرز موجود ہوں گے تاہم جدید کیمروں کی وجہ سے اس فون کی قیمت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ اسمارٹ فون ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس کی لانچنگ میں کتنا وقت لگے گا؟ اس بارے میں کمپنی نے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی ہے تاہم رواں سال کے آخر تک اسے مارکیٹ میں لانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں