کیا رنبیرعالیہ کے عشق میں مبتلا ہیں- حقیقت سامنے آ گئی؟ پڑہیں

کیا رنبیرعالیہ کے عشق میں مبتلا ہیں- اس بارئے تمام خبریں دم توڑ گئیں ہیں اور اصل حقایئق واضیئع ہوگئیے ہیں-

جی کیو میگزین کے ساتھ انٹرویو میں جب رنبیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عالیہ بھٹ کو ڈیٹ کر رہے ہیں تو انھوں نے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ سب کچھ ابتدائی مراحل میں ہے اور وہ اس رشتے کو کچھ وقت دینا چاہتے ہیں۔

رنبیر نے عالیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اداکارہ اور انسان ان سے متاثر ہیں اور ابھی اس رشتے کو اور آگے بڑھنے دیں گے۔ رنبیر اس سے پہلے دیپکا پاڈوکون اور مبینہ طور پر قطرینہ کیف کے ساتھ رشتے میں رہ چکے ہیں۔

ان کے اس نئے رشتے کو پھلنے پھولنے میں جتنا بھی وقت لگے اصل سوال یہ ہے کہ یہ رشتہ چلے گا کتنا؟
اُدھر رنبیر کی سابق ‘دوست’ دیپکا جو مبینہ طور پر رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی زندگی میں آ گے بڑھ چکی ہیں، مبینہ طور پر شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

دیپکا تو شادی کے سوالوں کو گول کر جاتی ہیں لیکن نٹ کھٹ اور بے چین رنویر خود کو روک نہیں پاتے اور اِدھر اُدھر دیپکا سے اپنی شادی کے اشارے دیتے پھرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں