کیا ایپل آئی فون سے چارجنگ پورٹ ختم کرسکتا ہے ؟

کیا ایپل آئی فون سے چارجنگ پورٹ ختم کرسکتا ہے ؟ یہ ایک غیرمعمولی اقدام ہے اور اب جبکہ ایپل اپنی نئی ڈیوایسس کی قیمت میں کمی کا خواہاں ہے تو ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا-

ایپل نے آئی فون 7 میں ہیڈ فون جیک کو ڈیوائس سے نکال باہر کیا تھا اور اب لگتا ہے کہ وہ چارجنگ یا لائٹننگ پورٹ کے ساتھ بھی یہی سلوک کرنے والی ہے۔جی ہاں ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس (2018 یا مستقبل کے آئی فونز) سے چارجنگ پورٹ کو ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ بلومبرگ نے یہ بات کمپنی کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے تو ایسی اطلاعات تھیں کہ لائٹننگ پورٹ کی جگہ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو دی جانی تھی، مگر اب ایپل کا مقصد آئی فونز سے ہر قسم کی پورٹس کو ختم کردینا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایپل کے ڈیزائنرز کو توقع ہے کہ بیشتر باہری پورٹس اور بٹنز بشمول چارجر کو آئی فون سے ہٹادیا جائے گا۔آسان الفاظ میں ایپل آئی فون سے تار سے چارجنگ کا سسٹم مکمل طور پر نکال باہر کرنا چاہتی ہے اور یہ واضح نہیں کہ ایسا رواں سال ہوگا یا اگلے سال، کیونکہ اس وقت وائرلیس چارجنگ سے ڈیوائس کافی سست روی سے چارج ہوتی ہے۔اسی طرح ایک وائرلیس چارجر نئے آئی فون کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کردے گا۔ایپل تمام تر بٹن اور پورٹس سے پاک آئی فون کی تیاری پر ہوسکتا ہے، کام کررہی ہو، مگر اس کے سامنے کچھ مشکلات بھی ہیں، جیسے اس وقت کیبل چارجنگ، فائل ٹرانسفر ، آڈیو اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔اسی طرح وائرلیس متبادل جیسے وائرلیس چارجنگ، بلیوٹوتھ یا وائی فائی سے کنکشن وغیرہ استعمال میں آسان نہیں۔ویسے ایپل کی جانب سے چارجنگ پورٹ کو نکالنے کا خیال ہر ایک کو پسند نہیں آئے گا کیونکہ اب تک بیشتر افراد کو آئی فون میں ہیڈفون جیک کو نکالنے کا اقدام پسند نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں