کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ؟ دس مفید باتیں

کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ؟ دس مفید باتیں جن پر عمل کر کے ایسا کرنا ممکن ہو گا-
1۔پھلوں کا جوس:
فرج سے اپنے پسندیدہ پھل نکالیں اور ان کا پانی کے ساتھ ایک اچھا سا جوس تیار کرلیں۔ چینی کا استعمال ہر گز نہ کیجئے گا۔ آج کل تو موسم کے کئی کھٹے میٹھے رسیلے پھل مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ایسے جوس کے ایک گلاس سے آپ 85کیلریز تک کم کر سکتے ہیں۔ اس حساب سے روزآنہ یہ جوس پینے سے سال بھر میں 5پاوٴنڈ تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
2۔چلتے ہوئے بات کریں:
آپ فون پر گھنٹوں بات کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔ ہر وقت بیٹھ کر بات کرنے سے پیٹ میں چربی جمع ہونے لگتی ہے۔ کوشش کریں کہ بات کرتے ہوئے حرکت میں رہیں۔ جیسے کہ کھانے کی میز سجا لیں یا پودوں کو پانی دے دیں۔
3۔چیونگ گم چبالیں:
تحقیقات کے مطابق شوگر فری چیونگ گم چبانے سے نظام انہظام بیس فیصد تک تیز ہوجاتا ہے۔ اس طریقے سے ایک سال میں دس پاوٴنڈ تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ دن میں جب بھی وقت ملے یا کچھ کھانے کا دل چاہے تو چیونگ گم چبا لیں۔
4۔ریپر ضرور پڑھیں:
کوئی بھی ، چاکلیٹ، ڈرنک یامیوہ کھانے سے پہلے اس کے پیکٹ پر لکھی کیلریز ضرور پڑھیں۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ آپ کتنی کیلریز استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر ریپر پر یہ بھی درج ہوتا ہے کہ یہ کتنے افراد کے لیے ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک کولڈ ڈرنک کے ریپر پر 200کیلریز لکھی ہیں اور وہ دو لوگوں کے لیے ہے تو پوری بوتل پی لینے سے کیلریز کی تعداد 400ہوجائے گی۔
5۔سبز چائے کا استعمال:
کہا جاتا ہے کہ کیفین فیٹی ایسڈز خارج کرتی ہے جس سے چربی آسانی سے گھلتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ سبز چائے کا اضافہ کرلیا جائے تو وزن مزید تیزی سے کم ہوتا ہے۔ البتہ بلڈ پریشر کے مریض کیفین کا محتاط انداز میں استعمال کریں۔
6۔اپنا کھانا ساتھ لے جائیں:
چاہے آپ دفتر جائیں یا بازار شاپنگ پر، اپنا کھانا اپنے ساتھ لے کر جائیں۔ بازار کا کھانا گھر کے کھانے کے مقابلے تیزی سے وزن بڑھاتا ہے۔ باہر نکل کر جب بھی بھوک لگے تو بازار کے تیل والے چپس اور برگر کھانے کے بجائے گھر کی لائی ہوئی روٹی یا سینڈوچ کھا لیں۔
7۔ مکھن کی جگہ زیتون کا تیل:
بریڈ کے سلائس پر مکھن لگانے کے بجائے اسے ہلکا سا زیتون کے تیل میں فرائی کرلیں۔ زیتون کیلریز جلانے میں مدد کرتا ہے۔
8۔السی کے بیج:
صبح سیریل کھائیں تو ا س پر تھوڑے السی کے بیج چھڑک لیں۔ اس کے آپ السی کے بیج کو پیس کر رکھ سکتے ہیں اور دن میں تین بار السی کے بیج کا ایک چمچ کھا لیں۔
9۔پانی کی بوتل بھر لیں:
جب وقت ملے پانی کی بوتل بھر کر اپنے ساتھ رکھ لیں اور اسے جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کریں۔ پانی جسم میں سے فاضل مادہ صاف کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
10۔دس بار اٹھک بیٹھ:
یہ ایک بڑی مزیدار ترکیب ہے جس سے کھانے پر کنٹرول کرنے میں مد مل سکتی ہے۔ جب بھی کوئی کھانے پینے کی چیز اٹھائیں اس سے پہلے دس بار اٹھک بیٹھک کریں۔ اس طرح آپ نے جو پہلے کیلریز استعمال کی ہونگی وہ گھل جائیں گی اور نئی کیلریز استعمال کرنے کی گنجائش بن جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں