کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ وزن کم کرنے کا آسان ترین نسخہ- پڑھیے

آپ نے وزن کم کرنے کے بہت سے نسخے آزمائے ہوں گے اور بہت سے مشورے حاصل کیے ہوں گے لیکن جاپانی محققوں کا خیال ہے کہ ‘وزن کم کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا چیونگ گم چباتے ہوئے پیدل چلنا۔’

انھوں نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی تحقیق میں 21 سال سے 69 سال کی عمر کے افراد شامل تھے اور جب وہ چیونگ گم چباتے ہوئے اپنی فطری چال سے چل رہے تھے ان کے دل کے دھڑکنے کی شرح بڑھ گئی۔

جاپانی تحقیق کاروں نے ویانا میں موٹاپے پر منعقدہ یورپین کانگریس میں اپنی تحقیق کے بارے میں بتایا کہ چیونگ گم چبانے کے عمل نے ہر عمر اور مرد عورت دونوں اصناف کے افراد پر خاطر خواہ فرق پیدا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں