موبائیل فون استعمال کرنے والے دنیا و مافیہا سے بے خبر- ان کے لئے مخصوص محفوظ راستہ مختص کر دیا گیا

موبائیل فون استمال کرنے والے دنیا و مافیہا سے بے خبر ہوتے ہیں اور ان کے لئے مخصوص محفوظ راستے نا گزیرہو گئے ہیں-

تھائی لینڈ کے بعد شمالی چین کے ایک شہر کی انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر ایک مخصوص لائن بنائی ہے، جہاں صرف سمارٹ فونز استعمال کرنے والے چل سکیں گے۔

سمارٹ فونز استعمال کرنے والے سمارٹ “فونز زومبیز” کہلاتے ہیں اور دورانِ استعمال آہستہ چلتے ہیں۔ لہٰذا انتظامیہ نے ان کی لیے ایک علحیدہ لائن متعارف کرائی ہے۔

نیوز ویب سائٹ شانزی آن لائن کے مطابق ژیان نامی شہر کی یانتا روڈ پر پیدل چلنے کے لیے پختہ رستے پر ایک مخصوص لائن بنائی گئی ہے جس پر ’فبرز‘ (اپنے ارد گرد کے تمام حالات سے بے خبر اپنے موبائل فون پر مصروف رہنے والے لوگ) آہستہ آہستہ چل سکیں گے۔

یہ لین سرخ، سبز اور نیلے رنگ کی بنائی گئی ہے اور 80 سینٹی میٹر چوڑی ہے اور سو میٹر لمبی ہے۔ اس لین پر لگی سمارٹ فونز کی تصویروں کے ذریعے اس میں اور پیدل چلنے والوں کے لیے عام فٹ پاتھ کی لین میں فرق کیا جاتا ہے۔

شانزی آن لائن کے مطابق شہر کا ایک بڑا شاپنگ مال ایک مہینے سے اس لائن کو بنانے کے لیے کوششیں کررہا تھا۔

اس شاپنگ مال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کے بعض اوقات کاریں بھی پیدل چلنے والوں کے لیے بنے فٹ پاتھ پر کھڑی ہوجاتی ہیں جب وہاں پر لوگوں کا بہت ہجوم ہوتا ہے اور وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے ہیں۔

مقامی انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے ایک اخبار دی پیپر نے رائے عامہ کا جائزہ لیا، تو لوگوں نے اس علحیدہ لین کے قیام کا خیر مقدم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں