قومی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کی انوکھی ہواہش- عمر اکمل کا راز افشا کردیا ؟

کراچی: قومی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا مرکزی کردار بالی ووڈ سپرسٹار عامر خان ادا کریں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو ان کی خواہش ہوگی کہ فلم میں ان کا کردار بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ادا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹر عمر اکمل نہ صرف بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ہالی ووڈ فلم گلیڈی ایٹر بہت پسند ہے جب کہ وہ چکن بریانی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے سب سے شرمناک لمحے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بال ٹیمپرنگ ان کی زندگی کا سب سے شرمناک واقعہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں