عصام الحق قریشی کے لیے اعزاز، کل اٹالین اوپن ٹینس کا اہم میچ کھیلیں گے-

روم(ڈیلی موبائیل آن لایئن) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں(کل)جمعرات کو ایکشن میں دکھائی دیں گے، اعصام اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے پہلے رائونڈ میں ارجنٹائن کے ڈائیگو اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار شاپووالوو کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اعصام اور سنتیاگو کو پری کوارٹر فائنل میں آج جمعرات کو برازیل کے مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں