عامرخان کی اہلیہ کے ساتھ لی گئی سیلفی وائرل،لاہورپہنچ گئے- آج شام تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

لاہور(ڈیلی موبایئل آن لایئن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔30سالہ عامر خان ایمرٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے براستہ دبئی آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ،،لاہور پہنچے جہاں پنجاب سپورٹس بورڈ کے چیئرمین عامر جان اور ڈائریکٹر محمد انیس نے ان کا استقبال کیا۔
سابق باکسنگ چیمپئن کی اہلیہ فریال مخدوم بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئی ہیں۔عامر خان آج شام پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے اور اس دوران وہ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ باکسنگ کے فروغ کے لیے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے نوجوان باکسنگ چیمپئن بنیں۔
گزشتہ ماہ عامر خان نے اپنے ویڈیو پیغام کہا تھا کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان آرہے ہیں جہاں باکسنگ لیگ سے متعلق بڑا اعلان کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں باکسنگ لیگ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

عامر خان نے لاہور پہنچنے کے بعد جہاز میں لی گئی ایک تصویر بھی ٹویٹر پر مداحوں سے شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں