سگریٹ نوشی کے دلدادہ کہاں پائے جاتے ہیں- پاکستان میں سگریٹ نوشی کے قوانین میں نرمی

(ڈیلی موبایئل آن لایئن) آج انسداد سگریٹ نوشی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے- دنیا بھرمیں سگریٹ نوشی میں کمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں وہاں پاکستان میں اس کے مضراثرات کی تشہیرمیں کمی باعث تشویش ہے-

مشرقی یورپ کا ملک مونٹی نیگرو پورے براعظم میں سب سے زیادہ سگریٹ نوشوں والا ملک ہے۔ یہاں کی 46 فیصد آبادی سگریٹ پیتی ہے جو کہ پورے یورپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اس بلقان ریاست کی کل آبادی چھ لاکھ 33 ہزار ہے اور یہاں ہر سال ایک بالغ شخص 4124 سگریٹ پی لیتا ہے-
یونان سگریٹ نوشی میں سرفہرست ہے یہاں کے 50 فی صد مرد اور 35 فی صد عورتیں سگریٹ نوشی میں مبتلا ہیں- 2019 میں یونان اپنی آمدن سے ایک ارب تک کھو دئے گا-
مشرقی تیمور میں 80 فیصد مرد تمباکو نوشی کے عادی ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے لیکن یہاں صرف چھ فیصد خواتین اس عادت میں مبتلا ہیں۔ یہاں سگریٹ نوشی کی ایک بڑی وجہ ناخواندگی ہے-
گھانا، ایتھوپیا، نائجیریا، اور پاناما وہ ممالک ہیں جن میں سب سے کم سگریٹ نوشی ہوتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اندازاً دنیا کی ایک کروڑ آبادی کھاٹ کے پتے چباتی ہے۔ جو کہ سگریٹ نوشی کا متبادل ہے-

ڈبلیو ایچ او کے مطابق چین میں سب سے زیادہ سگریٹ بنتا اور استعمال کیا جاتا ہے۔ 30 کروڑ یعنی دنیا میں ایک تہائی کے قریب سگریٹ نوش افراد چین میں ہی رہتے ہیں۔
فرانس میں صحت کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ سگریٹ پینا چھوڑ رہے ہیں۔ گذشتہ ایک برس کے دوران سگریٹ پینے والوں کی تعداد کم وپیشں میں دس لاکھ کی کمی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں